جے یو آئی کا پاکستان تحریک انصاف کیساتھ اتحاد نہ کرنے کا فیصلہ

جے یو آئی کا گنڈا پور کے بیان پر ردعمل، خیبرپختونخوا حکومت کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی) کے ترجمان اسلم غوری نے علی امین گنڈا پور کے حالیہ بیان پر سخت ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا کی نااہل اور نالائق حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے۔

جے یو آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں اسلم غوری نے کہا کہ جب بھی کرپشن اور بدامنی کی بات کی جاتی ہے تو وزیراعلیٰ کو تکلیف ہوتی ہے، جبکہ علی امین گنڈا پور کی بداخلاقی واضح کرتی ہے کہ اس حکومت کے دن گنے جا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیاسی تبدیلی کے لیے اپوزیشن کی مشاورت حتمی مرحلے میں داخل

انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر زور دیا کہ وہ علی امین گنڈا پور کو کنٹرول کرے، کیونکہ جے یو آئی کو ایسی باتوں کا جواب دینے کا انداز آتا ہے۔

اسلم غوری نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور کو یہ بھی بتانا چاہیے کہ اٹک پر رکاوٹیں ڈالنے والوں کو لاہور میں کیوں استقبال کیا جا رہا ہے، اور پی ٹی آئی اپنے اندر موجود میر جعفر اور میر صادق کو قابو میں لائے۔

Scroll to Top