مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا

لاہور: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے چھوٹے بھائی انجینیئر ضیاء الرحمان نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کر لیا ہے۔

انجینیئر ضیاء الرحمان نے جاری ویڈیو بیان میں کہا کہ علی امین گنڈاپور تمہارا چیلنج قبول ہے، مگر تمہاری اتنی ہمت نہیں کہ مولانا فضل الرحمان تمہارا چیلنج قبول کریں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پہلے مفتی محمود کے بیٹے سے مقابلہ کر کے دکھاؤ، کیونکہ مولانا فضل الرحمان نے تمہارے لیڈر کو اقتدار کی کرسی سے نکالا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تم اپنے بھائی سے استعفیٰ دلوا کر ان کا مجھ سے مقابلہ کرواؤ۔ ضیاء الرحمان نے کہا کہ میں نے ڈی آئی خان کے چوک میں کھڑے ہو کر کہا تھا کہ اگر اس کا ڈی این اے چیک کیا گیا تو گنڈاپور نہیں نکلے گا، کیونکہ گنڈاپور بہادر اور غیرت مند ہوتے ہیں، مگر یہ ان میں سے نہیں۔

انہوں نے وزیر اعلیٰ کے اندازِ گفتگو اور تکلیف کی وجہ سے محسوس کیا کہ ان کے چیلنج کا دور ختم ہو چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا میں سیاسی کشیدگی بڑھنے کا امکان،علی امین گنڈا پور کا مولانا فضل الرحمان کو کھلا چیلنج

واضح رہے کہ اتوار کو لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے مولانا فضل الرحمان کو کھلا چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ ڈی آئی خان میں ان کے بھائی کے خلاف الیکشن جیت گئے تو وہ استعفیٰ دے دیں گے۔

Scroll to Top