اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسفزئی نے بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان آنے کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ معاملہ ابھی فائنل نہیں ہوا ہے۔
سما نیوزکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تحریک 5 اگست کو شروع ہوگی اور اسے 90 روز تک جاری رکھا جائے گا تاکہ اسے کامیاب بنایا جا سکے۔
شوکت یوسفزئی نے کہا کہ تحریک تمام صوبوں میں شروع کی جائے گی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اس تحریک کی قیادت کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے قاسم اور سلمان اپنے والد سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی گرفتاری سے ملک کی بدنامی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں : جمہوریت کے راستے میں کانٹے مت بچھائیں، تحریک 5 اگست کو عروج پر پہنچے گی، بیرسٹر گوہر
انہوں نے کہا کہ اگر میرٹ کے تحت فیصلے ہوں تو بانی پی ٹی آئی کو رہا کر دیا جائے گا۔ شوکت یوسفزئی نے ملک میں جمہوریت اور آئین کی بالادستی کی کمی پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔