حکومت اور شوگر ملز کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو مقرر

حکومت اور شوگر ملز کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو مقرر

حکومت اور شوگر ملز مالکان کے درمیان دو روزہ مذاکرات کے بعد چینی کی قیمت کے حوالے سے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ مذاکرات میں چینی کا ایکس مل ریٹ 165 روپے فی کلو مقرر کر دیا گیا، جس میں ہر ماہ 2 روپے فی کلو اضافے کی شرط بھی شامل ہے۔

نجی ٹی وی چینل (سمانیوز)کے مطابق ہفتے کے روز شوگر ملز مالکان نے وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے مذاکرات کیے، جب کہ اتوار کے روز نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی مذاکرات میں شرکت کی اور معاہدے کو حتمی شکل دی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ صارفین کو نئی قیمتوں کا فائدہ موجودہ اسٹاک ختم ہونے کے بعد ملے گا، یعنی فوری طور پر بازار میں چینی کی قیمت میں تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

یہ پیشرفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملک میں چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر عوامی تشویش بڑھتی جا رہی تھی، اور حکومتی سطح پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کا مطالبہ زور پکڑ چکا تھا۔

معاہدے کے تحت طے شدہ قیمتوں کا نفاذ مرحلہ وار ہوگا، اور حکومت اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نیا نرخ صارفین تک منصفانہ طریقے سے منتقل ہو۔

Scroll to Top