حکومت کا بڑا ریلیف، ساڑھے 3 لاکھ ٹن چینی کی درآمد پر تمام ٹیکسز اور ڈیوٹیز ختم

حکومت اور شوگر ملز کے درمیان مذاکرات کامیاب، چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلومقرر

حکومت اور شوگر انڈسٹری کے درمیان جاری مذاکرات کے بعد چینی کی ایکس مل قیمت 165 روپے فی کلو مقرر کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق یہ فیصلہ قیمتوں کے توازن کو برقرار رکھنے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔

وزارت نے بتایا کہ تمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس فیصلے کی روشنی میں چینی کی دستیابی کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچایا جا سکے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کرنے کی منظوری دی تھی، جب کہ گزشتہ سال جون سے اکتوبر 2024 تک 7.5 لاکھ ٹن چینی برآمد کی اجازت دی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں :فیض احمد فیض اور احمد فرا ز کے فن شعر نے متاثر کیا ،مولانا فضل الرحمان

وزارت غذائی تحفظ کے مطابق درآمد کی اجازت کا مقصد مارکیٹ میں توازن قائم رکھنا تھا، تاہم ذخیرہ اندوزی کے باعث قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا، جس نے عوامی سطح پر تشویش پیدا کی۔

Scroll to Top