پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے مولانا خانزیب کے قتل کی تحقیقات کیلئے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کرنے کا مطالبہ کیا ۔
باچاخان مرکز میںپارٹی رہنماوں کے ہمراہ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اے این پی کے مرکزی صدرایمل ولی خان نے چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس کیلئے ہر حد تک جائیں گے اور اب چپ نہیں رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں پتہ ہے دہشتگردی کون کر رہا ہے، ہم پشتون قوم کی وکالت کرتے رہیں گے،ہم شہادتوں سے نہیں ڈرتے، اپنے نظریے سے نہیں ہٹیں گے اور ہمیں نظریے کیلئے پارلیمان کی ضرورت نہیں۔
سربراہ اے این پی کا کہنا تھاکہ اگر ہمارا ہر مولوی خان زیب بن جائے تو مسئلے حل ہو جائیں گے۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اتنا بڑا سانحہ پیش آیا مگر نہ وزیر اعلیٰ آیا نہ وزیر اعظم۔
یہ بھی پڑھیں : مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کی حلف برداری،گورنر کا اسمبلی اجلاس بلانے کیلئے وزیراعلیٰ کو خط
ایمل ولی نے کہاکہ فاٹا انضمام کو واپس لینے کی ہر جگہ مخالفت کریں گے۔





