شمالی وزیرستان، پاک افغان غلام خان باڈر تجارت کے لئےکل کھول دیاجائیگا، ضلعی انتظامیہ

میرانشاہ (شاکرخان)شمالی وزیرستان کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عندیہ دیا ہے کہ سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار نے عوام کے مشکلات کا احساس کرتے ہوئے پاک افغان غلام خان باڈر تجارت کے لئے کل کھول دیاجائیگا۔

حکومت کی جانب حالیہ دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر پاک افعان غلام خان بارڈر کو ہر قسم آمد او رفت کے بند کیا گیا تھا لیکن ڈپٹی کمشنر شمالی وزیرستان محمد یوسف کریم اور تحصیلدار میرانشاہ غنی وزیر کی کوششوں سے اتمانزئی جرگہ کے ساتھ مذاکرات رنگ لے آئی اور مذاکرات میں مزید پیش رفت ہوئی جس کے نتیجے میں کل 16 جولائی کو غلام خان باڈر تجارت کے لیے کھول دیا جائے گا۔

سیون ڈویژن میجر جنرل عادل افتخار وڑائچ نے کہا کہ ہمیں عوام کے مشکلات کا پورا احساس ہیں لیکن کچھ اقدامات ہم حالات کی سگینی اور عوام کے تحفظ کے لیے اٹھاتے ہیں، غلام خان باڈر تجارت سے نوجوانان کو روزگار کے زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کر سکے۔

یہ بھی پڑھیں : پشاور:مخصوص نشستوں پر حلف نہ لینے کی درخواست کی سماعت، اسپیکر اور ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری

انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ کرفیو میں ایمرجنسی کے بنیاد پر نرمی برتی جائے گی، انٹرنیٹ سسٹم آج رات تک بحال کر دیا جائے گا، باقی مسائل پاک فوج اور اتمانزئی قومی جرگے کے ممبران مل بیٹھ کر حل کرنے کی کوشش کریں گے۔

Scroll to Top