ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 700 روپے سستا ہو گیا ہے،اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 59 ہزار روپے پر آ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے ساتھ 3 لاکھ 7 ہزار 784 روپے ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 7 ڈالرز گھٹ کر 3 ہزار 365 ڈالرز ہو گیا ہے، جس کا اثر ملکی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ثانیہ نشترکی سینیٹ کی خالی نشست پرضمنی انتخاب، پولنگ 31 جولائی کو ہوگی





