پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما مشال یوسفزئی نے کہا ہے کہ پارٹی چیئرمین عمران خان نے انہیں خیبرپختونخوا سے خواتین کی مخصوص نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ دیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام جاری کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے لکھا ہےکہ یہ اعلان عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلا اور اہل خانہ سے ملاقات کے دوران کیا۔
مشال یوسفزئی نے لکھا کہ ان کے لیے سینیٹ کی سیٹ سے زیادہ اہم یہ بات ہے کہ عمران خان نے ذاتی طور پر ان کا نام تجویز کیا، حالانکہ گزشتہ پانچ ماہ سے ان کی عمران خان یا بشریٰ بی بی سے کوئی ملاقات نہیں ہو سکی۔ “مجھے ہر سطح پر تنہا کر دیا گیا، لیکن اس کے باوجود میرا نام جیل سے براہِ راست آنا میرے لیے ایک اعزاز ہے۔
یہ بھی پڑھیں : سینیٹ انتخابات: صوبائی الیکشن کمشنر کی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی سے ملاقات
انہوں نے پیغام کے آخر میں لکھا، “کھڑی تھی، کھڑی ہوں اور کھڑی رہوں گی۔





