دیر: زیرتعمیرمکان گرنے سے دو بچے جاں بحق، دو شدید زخمی ہوگئے

لوئر دیر اور اپر دیر کے سرحدی علاقے شاھی مرو رو براول میں زیر تعمیر کچہ مکان گرنے سے دو بچے جاں بحق جبکہ دو دیگر شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو 1122 کے ترجمان عبد الرحمن کے مطابق زخمی بچوں کو سمر باغ اسپتال سے ریسکیو 1122 کی ایمبولینس کے ذریعے تیمرگرہ اسپتال منتقل کیا گیا۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 14 سالہ اسلام الدین اور 6 سالہ حسن علی شامل ہیں جبکہ 3 سالہ شہاب اور 9 سالہ یاسین شدید زخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں : جنوبی وزیرستان لوئر کی تحصیل برمل اورسابقہ نیم قبائلی علاقے جنڈولہ میں کل 16 جولائی کو کرفیو نافذ ہوگی

Scroll to Top