اسلام آباد: جے یو آئی کے سینئر رہنما انجینئر ضیاء الرحمان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے اتحاد کی صورت میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں 5 سیٹیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔
ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ضیاء الرحمان نے کہا کہ اپوزیشن متحد دکھائی دے رہی ہے جبکہ حکومت میں تقسیم واضح ہے، جس سے حکومت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
انہوں نے خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں پی ٹی آئی کے اندرونی اختلافات میں کوئی دلچسپی نہیں، لیکن صوبے کی صورتحال بہت خراب ہے اور امن و امان کی صورت حال بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی احتجاجی تحریک چلانے پر کنفیوژن کا شکار، متضاد بیانات نے معاملہ الجھا دیا
انجینئر ضیاء الرحمان نے مزید کہا کہ وہ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات پر بات نہیں کریں گے، اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ کی تقسیم ان کا اندرونی معاملہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اب پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے درمیان وہ قریبی تعلقات نہیں رہے جو پہلے تھے۔





