قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ موجودہ خیبرپختونخوا حکومت گرانا صوبے کے مفاد میں نہیں تاہم گنڈاپور کی سیاست سے ہمیں اتفاق نہیں ،انہوں نے صوبے کی جو صورتحال بنائی ہے اتنے خراب حالات پہلےکھبی نہیں دیکھے۔
پشتون ڈیجیٹل پوڈ کاسٹ میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے آفتا ب احمد خان شیرپاؤ کا کہنا تھاکہ پاکستان مسلم لیگ ن چاہتی ہے کہ انھیں خیبرپختونخوا کی وزارت اعلی کی سیٹ مل جائے۔
انہوں نے مذید کہاکہ مولانا فضل الرحمان نے خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کے اندرونی کی تبدیلی کی جوبات کی تھی اس کا مطلب مجھے یہ سمجھ میں آیا کہ پی ٹی آئی میں ایک فارورڈ گروپ بن جائے اور ایک ان کا لیڈر بن جائے اور اپوزیشن کے ساتھ ملکر وہ حکومت بنائیں ۔





