پاکستان ریلویز کا ٹرنیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

پاکستان ریلویز کا ٹرنیوں کے کرایوں میں اضافے کا اعلان

پاکستان ریلویز نے ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مسافر اور مال بردار ٹرینوں کے کرایوں میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا ہے۔

نجی ٹی و ی چینل (سما نیوز)کیمطابق ریلوے حکام کے مطابق یہ فیصلہ بڑھتے ہوئے ایندھن کے اخراجات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق،مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا اطلاق 18 جولائی 2025 سے ہوگا۔مال بردار (گڈز) ٹرینوں کے کرایے بھی 2 فیصد بڑھا دیے گئے ہیں جبکہ کول ٹرانسپورٹیشن کے کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جن کا اطلاق 21 جولائی سے ہوگا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ دو ہفتوں کے دوران دوسرا کرایہ اضافہ ہے۔ اس سے قبل 4 جولائی کو بھی کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کیا گیا تھا، جس پر مسافروں اور کاروباری حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ریلوے کو مسلسل بڑھتے ہوئے آپریٹنگ اخراجات کا سامنا ہے، اور کرایوں میں معمولی اضافہ ادارے کی مالی پائیداری کے لیے ناگزیر ہو چکا ہے۔ تاہم عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری رہیں گے۔

Scroll to Top