پاک فوج نے چکری روڈ کے گاؤں لڈیاں میں سیلاب میں پھنسے ایک خاندان کی زندگیاں بچا لیں۔
نجی ٹی وی چینل(جیونیوز)کے مطابق متاثرہ خاندان مکان کی چھت پر پناہ لیے ہوئے تھا کہ پاک فوج نے خراب موسم کے باوجود ہیلی کاپٹر مشن کامیابی سے مکمل کرتے ہوئے انہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔
یہ امدادی کارروائی راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش کے باعث ہونے والے شدید سیلاب کے دوران عمل میں آئی، جس نے شہر کی سڑکوں کو تالاب بنا دیا اور ری ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح بلند ہونے کے باعث خطرے کے الارم بجا دیے گئے ہیں اور قریبی آبادی کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ پاک فوج کی بروقت کارروائی نے کئی جانوں کو خطرے سے نکال کر ایک بار پھر اپنی جانفشانی کا مظاہرہ کیا ہے۔





