خیبرپختونخوا حکومت نے فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ جاری کردی

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے کی پہلی فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ جاری کر دی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جہاں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے رپورٹ کا باقاعدہ اجرا کیا۔

فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کی گئی جس کے تحت صوبے بھر میں 2.2 ملین ہیکٹر اراضی پر مشتمل دس ممکنہ منصوبوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : اینٹی کرپشن کی کاروائیاں، چارسدہ میں 196 کنال اراضی ریکور، ہنگو میں جعلی انتقالات پر تحصیلدار اور پٹواری گرفتار

یہ منصوبے 400 ملین ٹن سے زائد کاربن جذب کرنے کی استعداد رکھتے ہیں، ان منصوبوں پر عمل درآمد سے صوبائی خزانے کو چار ارب امریکی ڈالر تک آمدن حاصل ہو سکتی جبکہ خیبرپختونخوا میں 50 ہزار گرین جابز کے مواقع بھی پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

Scroll to Top