اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نےجعلی بین القوامی ڈرائیونگ لائسنس کیس کے مرکزی ملزم اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی آر میں نامزد کمپیوٹر آپریٹر مراد کو پہلے گرفتار گیا تھا۔
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی اجازت ملنے کے بعد اسسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد خان کی گرفتاری ممکن ہوئی ۔
گرفتار ملزمان سے تفتیش کے نتیجے میں اینٹی کرپشن نےانکوئری کا دائرہ مزید وسیع کردیا ہے۔ جس میں اہم گرفتاریاں و انکشافات متوقع ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا حکومت نے فارسٹ کاربن کریڈٹ میپنگ رپورٹ جاری کردی
یادرہے اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے انکوائری میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر آئی ٹی مجاہد اور کمپوٹر آپریٹر مراد کو ابتک ذمہ دار ٹھہرایا ہے