خیبرپختونخوا میں تمام سینیٹرز بلا مقابلہ منتخب ہونے کا معاہدہ طے پایاگیا

پشاور: خیبرپختونخوا میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان سینیٹ انتخابات میں تمام امیدواروں کو بلامقابلہ منتخب کرانے پر معاہدہ طے پا گیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کی توثیق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے کر دی ہے۔

یہ معاہدہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران طے پایا، جس میں حکومتی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے طلحہ محمود، جمعیت علمائے اسلام کے عطا الحق درویش، اور مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر عباد بھی شریک تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں 5/6 کے فارمولے پر اتفاق کیا گیا، جس کے تحت اپوزیشن کے 5 اور حکومت کے 6 سینیٹرز بلامقابلہ منتخب کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی ورکرز ڈٹ گئے،عرفان سلیم کو ٹکٹ نہ دینے کیخلاف آج پریس کانفرنس کا اعلان

معاہدے کے تحت اپوزیشن کی جانب سے طلحہ محمود، عطا الحق درویش، روبینہ خالد، دلاور خان اور نیاز احمد سینیٹ کے لیے بلامقابلہ منتخب ہوں گے،

جب کہ پاکستان تحریک انصاف کے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد افریدی، نور الحق قادری، اعظم سواتی اور روبینہ ناز کو بھی بلامقابلہ سینیٹر منتخب کرانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

Scroll to Top