واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے جس میں مشرقِ وسطیٰ کی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق دونوں رہنماؤں نے شام میں جاری تنازع کے خاتمے اور ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات میں بہتری کے امکانات پر گفتگو کی۔
اس دوران بحیرہ احمر کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے اور سوڈان میں جاری مسلح تنازع کو روکنے کے لیے امریکا اور سعودی عرب کے ممکنہ تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔
رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں استحکام، امن اور کشیدگی کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔