بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ فائنل کر لیا

ڈھاکا: بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ سیریز کا آغاز 20 جولائی سے ہوگا، جب کہ تمام میچز شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم، ڈھاکا میں کھیلے جائیں گے۔

اسکواڈ میں حال ہی میں سری لنکا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔ لٹن کمار داس کو ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے۔

بنگلہ دیش اسکواڈ میں لٹن داس کپتان، تنزید حسن، پرویز حسین، محمد نعیم شیخ،توحید ہردوئے، جاکر علی، شمیم حسین، مہدی حسن مرزا، رشاد حسین، مہدی حسن، ناصم احمد، تسکین احمد، مستفیض الرحمان، شرف الاسلام، تنزیم حسن، محمد سیف الدین شامل ہے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کو حال ہی میں سری لنکا کے خلاف اپنی ہی سرزمین پر کھیلی گئی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں 1-2 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Scroll to Top