پشاور،گورنر ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، اراکین کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال

گورنر ہاؤس پشاور میں خیبرپختونخوا کی اپوزیشن جماعتوں کا ایک اہم اور مشترکہ اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرکردہ راہنماؤں اور اراکین اسمبلی نے شرکت کی۔

اجلاس میں خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں کے حامل اراکین اسمبلی کی حلف برداری اور سینیٹ انتخابات سے متعلق موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیااور حکمت علمی بھی طے کی گئی ۔

اجلاس میں گورنرخیبرپختونخوا کے علاوہ جمعیت علمائے اسلام کے مرکزی رہنما سینیٹر مولانا عطاءالرحمان، اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر مولانا لطف الرحمان، پیپلز پارٹی صوبائی صدر محمد علی شاہ باچا، جنرل سیکرٹری شازی خان، پیپلز پارٹی کی سینیٹ امیدوار روبینہ خالد، طلحہ محمود، جمعیت علمائے اسلام کے سینیٹ امیدوار مولانا عطاءالحق درویش اور دلاور خان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں : سوات: پیٹرول پمپ ڈکیتی کیس میں ملوث پولیس اے ایس آئی گرفتار

اس کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے اقبال وزیراوراپوزیشن جماعتوں کے دیگر اراکین اسمبلی بھی اجلاس میں موجود تھے۔

Scroll to Top