میرانشاہ (شاکر خان )شمالی وزیرستان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 20 جولائی بروز اتوار کو دوسرے روز بھی صبح 5 بجے سے شام 7 بجے تک مکمل کرفیو نافذ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واضح کیا ہے کہ اس دوران ضلع کی حدود میں ہر قسم کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہوگی اور تمام تجارتی مراکز، بازار اور مارکیٹس بند رہیں گے۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہےہکہ کرفیو کے دوران مختلف علاقوں اور سڑکوں پر عوامی آمد و رفت پر مکمل پابندی ہوگی لہٰذا تمام عوام الناس سے گزارش ہے کہ وہ ضلع بھر میں اپنی تمام روزمرہ سرگرمیاں ختم کریں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں۔
یہ بھی پڑھیں : پشاور،گورنر ہاؤس میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس، اراکین کی حلف برداری اور سینیٹ الیکشن پر تبادلہ خیال
اعلامیہ کے مطابق سورج غروب ہونے سے لے کر صبح سورج طلوع ہونے تک عوام الناس کی نقل و حرکت پر پابندی حسب معمول تاحکم ثانی برقرار رہے گی لہٰذا احتیاط کریں۔





