جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا حلف اٹھالیا

پولیس ٹریننگ سینٹر فیول غبن کیس،پشاورہائیکورٹ نے ٹی ایم او کی درخواست ضمانت خارج کردی

(کامران علی شاہ) پشاور ہائی کورٹ نے پولیس ٹریننگ سینٹر میں فیول غبن کے الزام میں ملوث ٹی ایم او کی درخواست ضمانت خارج کردی۔

پولیس ٹریننگ سینٹر فیول کے مد میں غبن کے الزام میں گرفتار سب انسپکٹر کی ضمانت پر سماعت میں چیف جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کی عدالت نے ملزم کی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے جیل میں رکھنے کا حکم جاری کردیا۔

ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ظہور اقبال پولیس ٹریننگ سینٹر میں سابقہ ٹی ایم او تھا،جہاں سے سرکاری تیل پرائیوٹ گاڑیوں کو فروخت کرتا تھا۔

ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچایا تھا،ملزم کی درخواست ضمانت اینٹی کرپشن عدالت نے خارج کیا تھا۔

ملزم کے خلاف کرپشن کے ٹھوس ثبوت موجود ہونے پر ہائی کورٹ سے استدعا کی گئی تھی کہ ملزم کی درخواست ضمانت کو خارج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں : شمالی وزیرستان میں کل بروز اتوار دوسرے روز بھی کرفیو نافذ ،نقل و حرکت پر پابندی

ہائیکورٹ نے ملزم کی درخواست ضمانت خارج کرتے ہوئے جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کر دئیے۔

Scroll to Top