پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا فیصلہ!اپوزیشن معاہدے کی توثیق، ناراض امیدواروں کو کاغذات واپس لینے کی ہدایت

پی ٹی آئی کے ناراض رہنماؤں کا سینیٹ الیکشن سے دستبردار ہونے سے انکار

پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے ناراض اراکین کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس میں سینیٹ انتخابات سے متعلق لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں خرم ذیشان، عرفان سلیم اور عائشہ بانو شریک ہوئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق خرم ذیشان نےبتایا کہ وہ اور دیگر ناراض امیدوار سینیٹ الیکشن سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات اب صرف نشستوں کی جنگ نہیں بلکہ ایک نظریاتی مؤقف کا اظہار بن چکے ہیں۔

ان کے بقول ہم پیچھے ہٹنے یا مصلحت سے کام لینے کو تیار نہیں، نہ سیاست کی کرسیوں کی پروا ہے اور نہ ہی کسی قسم کا دباؤ ہمیں اپنے مؤقف سے ہٹا سکتا ہے۔

اجلاس میں شریک عرفان سلیم نے گفتگو کے دوران مشہور شعر سرفروشی کی تمنا اب ہمارے دل میں ہے، دیکھنا ہے زور کتنا بازوئے قاتل میں ہے پڑھ کر اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ موجودہ سیاسی نظام سے اختلاف رکھتے ہیں اور اسی بنیاد پر مقابلہ کریں گے۔

ادھر پیپلز پارٹی کے نامزد سینیٹ امیدوار طلحہ محمود نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ اگر پی ٹی آئی کے ناراض امیدوار دستبردار نہ بھی ہوئےتب بھی حکومت اور اپوزیشن نے باہمی مشاورت سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ان کے مطابق طے شدہ فارمولے کے تحت حکومت کو سینیٹ کی 6 جبکہ اپوزیشن کو 5 نشستیں ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن:کارکنوں پر اے ٹی ایمز کو ترجیح دی گئی،عظمی بخاری

طلحہ محمود نے مزید بتایا کہ دونوں فریقین کے درمیان باقاعدہ معاہدہ طے پایا ہے جس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا۔

Scroll to Top