تھائی لینڈ میں ہونے والی ایشین انڈر-16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں روایتی حریف ایران کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے دی اور پہلی بار ایشین چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کر لیا۔
فائنل کا آغاز ایران کی برتری سے ہواجس نے پہلا اور دوسرا سیٹ جیت کر پاکستان پر دباؤ بڑھا دیا تاہم قومی ٹیم نے غیر معمولی عزم اور مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے زبردست واپسی کی اور اگلے تینوں سیٹس اپنے نام کر کے مقابلہ 2-3 سے جیت لیا۔
اس سے قبل سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو یکطرفہ مقابلے میں 0-3 سے شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔
پورے ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم ناقابلِ شکست رہی اور شاندار کھیل کے ذریعے سب کی توجہ کا مرکز بنی رہی۔
یہ بھی پڑھیں : گرمیوں میں دہی کھانافائدہ یا نقصان؟ ماہرین صحت کیا کہتے ہیں
ٹائٹل جیتنے کے ساتھ ہی پاکستان نے نہ صرف ایشین والی بال کی تاریخ میں نئی مثال قائم کی بلکہ اگلے سال ہونے والی انڈر-17 ورلڈ چیمپئن شپ میں بھی اپنی شرکت یقینی بنا لی ہے۔