بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ کامیاب آپریشن بلوچستان کے علاقے پہرود میں 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے بعد کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگرد مارے گئے۔

ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے بی ایل اے تنظیم کا جھنڈا اور بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس کا عمل تاحال جاری ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس کورم پورا نہ ہونے پر ملتوی، اپوزیشن کا احتجاج

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان حالیہ مہینوں میں معصوم اور نہتے پاکستانی شہریوں پر بزدلانہ دہشتگرد حملوں میں ملوث رہی ہے، ایسے عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔

Scroll to Top