خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت تبدیل

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت تبدیل

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ اب پولنگ صبح 9 بجے کی بجائے 11 بجے شروع ہوگی جو خیبرپختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں منعقد ہوگی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق سینیٹ کے انتخابات 21 جولائی کو ہوں گے جن میں 7 جنرل، 2 ٹیکنوکریٹ اور 2 خواتین کی نشستوں پر ووٹنگ کی جائے گی۔

اعلامیہ کے مطابق انتخابات کے دوران امن و امان اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں۔

آئی جی خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری اور آئی جی فرنٹیئر کانسٹیبلری کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں تاکہ پولنگ کے عمل کو بلا تعطل مکمل کیا جا سکے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں آئینی دائرہ کار میں رہتے ہوئے ادا کریں تاکہ انتخابی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا، مخصوص نشستوں پر ارکان کی حلف برداری آج شام 6 بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی

الیکشن کمیشن نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو ایک مراسلہ بھی بھیجا ہے جس میں گورنر خیبرپختونخوا کو حلف برداری کے لیے نامزد کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کی جانب سے حلف نہ لینے کے باعث سینیٹ انتخابات کا انعقاد کئی روز سے تاخیر کا شکار تھا۔ا

Scroll to Top