سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی کے لیے بڑا امتحان، پارٹی اختلافات برقرار

خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات پی ٹی آئی کے لیے بڑا امتحان، پارٹی اختلافات برقرار

خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لیے ایک کڑا امتحان بن گئے ہیں۔

سینیٹ انتخابات پر پارٹی کے اندرونی اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور پی ٹی آئی دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئی ہے، ایک دھڑا انتخابات کو بلامقابلہ قرار دے رہا ہے جب کہ دوسرا کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے سے انکاری ہے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے ناموں کی باضابطہ توثیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات بلامقابلہ ہوں گے۔

پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے پارٹی پالیسی سے انحراف کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا انتباہ بھی جاری کیا ہے۔

سیاسی کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ناراض امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے، پارٹی کی جانب سے سینیٹ کے لیے حتمی امیدواروں کے ناموں کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور پیر نورالحق قادری، خواتین کی نشست پر روبینہ ناز، ٹیکنوکریٹ کی نشست پر اعظم سواتی جبکہ ثانیہ نشتر کی خالی ہونے والی نشست پر مشعال یوسفزئی امیدوار ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے پولنگ کا وقت تبدیل

ذرائع کے مطابق کاغذاتِ نامزدگی آج واپس لیے جا سکتے ہیں، جس کے بعد حتمی امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔ا

Scroll to Top