پی ٹی آئی کے ارکان نے کوئی ڈیل نہیں کی، ریفرنس آئین کے مطابق نہیں تھا، سلمان اکرم راجہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ پارٹی کے ارکان نے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں کی، اور وہ اپنے آئینی و سیاسی مؤقف پر قائم ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے خلاف دائر ریفرنس آئینی تقاضوں پر پورا نہیں اترتا تھا، اسی لیے اسے معطل کیا گیا۔  

انہوں نے واضح کیا کہ پارٹی کے ارکان خاموش نہیں رہیں گے اور نہ ہی کسی دباؤ کے تحت احتجاج ترک کریں گے۔

سلمان اکرم راجہ نے ملک کی سیاسی صورتحال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لوگ جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر اسمبلیوں میں بیٹھے ہیں، پورا نظام فارم 47 پر کھڑا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سے کاروباری شخصیات کی ملاقات، ملکی معیشت پر تفصیلی بریفنگ

ان کا کہنا تھا کہ شفاف انتخابات اور آئین کی بالادستی کے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا۔

پی ٹی آئی رہنما نے پارٹی کے مؤقف کو دہراتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف ملک میں جمہوریت، شفاف انتخابات اور عوامی مینڈیٹ کے تحفظ کی جدوجہد جاری رکھے گی۔

Scroll to Top