پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح کی دنیا گواہی دیتی ہے، عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ایک تسلیم شدہ حقیقت ہے، اور دنیا اس کی گواہی دیتی ہے۔

ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ افواج پاکستان نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں سے قوم کا سر فخر سے بلند کیا، اور بھارت کے خلاف جنگ میں انفارمیشن سروس کی شراکت کو اعلیٰ سطح پر سراہا گیا۔

عطا تارڑ نے زور دیا کہ موجودہ دور میں فیک نیوز اور پراپیگنڈا جیسے سنگین چیلنجز درپیش ہیں، جن کا مقابلہ پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قومی جذبے سے کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے

انہوں نے کہا کہ انفارمیشن سروس کے افسران نظریاتی سرحدوں کے پہلے محافظ ہوتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، اور اس کے لیے مربوط، مؤثر اور جدید ابلاغی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔

Scroll to Top