نو مئی کیسز میں مفرور حماد اظہر روپوشی ختم کرکے والد کے جنازے میں پہنچ گئے

نو مئی کیسز میں مفرور حماد اظہر روپوشی ختم کرکے والد کے جنازے میں پہنچ گئے

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما حماد اظہر طویل روپوشی کے بعد منظر عام پر آ گئے۔ وہ اپنے والد اور سابق گورنر پنجاب میاں محمد اظہر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے اچانک اپنی رہائش گاہ پر نمودار ہوئے۔

نجی ٹی وی چینل (آج نیوز)کیمطابق حماد اظہر 9 مئی کے مقدمات میں مطلوب تھے اور کئی ماہ سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب رہے، تاہم والد کے انتقال پر انہوں نے روپوشی ختم کرتے ہوئے جنازے میں شرکت کی۔

میاں محمد اظہر کے انتقال پر ملک کی سیاسی قیادت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ میاں اظہر ایک زیرک سیاستدان تھے، اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے اور اہل خانہ کو صبر عطا فرمائے۔

سابق وزیراعظم نواز شریف نے بھی اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ میاں محمد اظہر اور ان کے والد میاں محمد شریف کے درمیان دیرینہ تعلقات تھے۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

مرحوم میاں محمد اظہر ایک سینئر سیاستدان، سابق گورنر پنجاب اور مسلم لیگ (ق) کے بانی رہنما تھے، جنہوں نے پاکستان کی سیاست میں اہم کردار ادا کیا۔ ان کے انتقال کو ایک بڑا قومی نقصان قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top