کراچی: ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
بدھ کے روز فی تولہ سونا 3700 روپے مہنگا ہو کر نئی بلند ترین سطح 3 لاکھ 64 ہزار 900 روپے پر پہنچ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 3171 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 12 ہزار 842 روپے ہو گئی۔
عالمی منڈی میں بھی سونا تیزی سے مہنگا ہو رہا ہے جہاں فی اونس قیمت 37 ڈالر کے اضافے سے 3424 ڈالر ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : جے یو آئی، اے این پی اور پیپلزپارٹی کا حکومت کی طلب کردہ اے پی سی میں شرکت سے انکار
ادھر مقامی سطح پر چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 46 روپے مہنگی ہو کر 4,081 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔