راولپنڈی :راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) نے 26 نومبر کو تین مقدمات کی سماعت کے دوران پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد رہنماؤں کے عدالت میں عدم حاضری پر وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
عدالت کی جانب سے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جانے والے اہم رہنماؤں میں سابق صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر شامل ہیں۔
اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے دیگر مرکزی رہنماؤں جیسے شاہد خٹک، خالد خورشید، اور عماد اظہر کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے عدالت میں عدم حاضری کو ان کے قانونی و سیاسی ذرائع سے مختلف وجوہات کی بنا پر ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم عدالت نے اس پر سختی کا مظاہرہ کرتے ہوئے وارنٹ جاری کر کے انہیں فوری گرفتاری کے احکامات دیے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے
اب دیکھنا یہ ہوگا کہ پی ٹی آئی رہنما عدالت کے اس حکم پر کس طرح عمل کرتے ہیں اور آئندہ سماعتوں میں کیا پیش رفت ہوتی ہے۔





