پشاور :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اعلان: عمران خان کی گرفتاری غیرآئینی، 5 اگست سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری غیرآئینی ہے اور یہ سزا قبول نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ سزائیں نہ صرف عوام کی رائے بلکہ آئین پر بھی حملہ ہیں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ختم کرنے کی کوششیں ناکام ہوں گی اور جو لوگ غیر قانونی فیصلے کر کے پارٹی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں، وہ ماضی کا حصہ بنتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ سچ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارتی معاہدے پر دستخط، ٹیرف میں نمایاں کمی کا فیصلہ
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ 5 اگست سے پاکستان بھر میں حقیقی آزادی کی تحریک شروع کی جائے گی۔
اس سے پہلے لاہور میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے بتایا تھا کہ اس تحریک کا مقصد عمران خان اور دیگر گرفتار رہنماؤں کی رہائی ہے، اور وہ 90 دنوں کے اندر تحریک کو کامیابی کے ساتھ مکمل کریں گے۔





