اسلام آباد:وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے 9 مئی کے واقعات سے متعلق کہا ہے کہ اس معاملے پر جو شور مچایا جا رہا ہے وہ بے بنیاد ہے اور سزائیں سیاسی بنیادوں پر نہیں دی گئیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ 9 مئی کے ملزمان کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر سزا دی گئی ہے اور یہ سزا بہت پہلے دی جانی چاہیے تھی۔
طلال چودھری نے الزام لگایا کہ 9 مئی کی منصوبہ بندی بانی تحریک انصاف کے گھر سے شروع ہوئی، اور جو بھی جناح ہاؤس کے باہر جلاؤ گھیراؤ کرے، وہ سیاسی دہشتگرد ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ قانون کے مطابق ہر ملزم کو سزا ملنی چاہیے اور اس عمل میں کسی سیاسی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے۔
اسی حوالے سے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بھی 9 مئی کے واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیج جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دو سال بعد ناکام بغاوت کے مقدمات کے فیصلے آنا شروع ہوگئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی اندرونی اختلافات اور بیانات، عمران خان کا بڑا حکم
عظمیٰ بخاری نے اس موقع پر کہا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث تمام افراد اور ان کے سہولت کار پاکستان کے دشمن ہیں اور ان میں شامل ماسٹر مائنڈ اور کوچ بھی احتساب سے بچ نہیں سکتے۔





