کے پی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہوگی

کے پی حکومت کے زیر اہتمام اے پی سی آج ہوگی

خیبرپختونخوا حکومت کے زیر اہتمام امن و امان کی صورتحال سمیت دیگر اہم معاملات پر غور کے لیے آج آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) منعقد کی جائے گی۔

سرکاری ذرائع کے مطابق، کانفرنس میں صوبے کو درپیش چیلنجز، خصوصاً سکیورٹی کے حوالے سے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی جائے گی، اور تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لینے کی کوشش کی جائے گی۔

قومی اخبار (روزنامہ جنگ ویب سائٹ)کیمطابق تاہم، اپوزیشن جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا تھا کہ ’’خیبرپختونخوا حکومت کے فیصلے غیر سنجیدہ ہیں، اور یہ محض نمائشی اقدامات ہیں۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ تمام اپوزیشن جماعتیں متفقہ لائحہ عمل طے کرنے کے لیے علیحدہ مشاورت کریں گی۔

اپوزیشن کے بائیکاٹ کے باعث اے پی سی کی افادیت پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں، جبکہ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ ایسے اجلاسوں میں تمام فریقین کی شرکت ہی دیرپا حل کے لیے ضروری ہوتی ہے۔

Scroll to Top