ریسلنگ کی دنیا کے عظیم لیجنڈ، ہلک ہاگن، 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای کو عالمی شہرت دلوانے والے مشہور پیشہ ور ریسلر ہلک ہاگن کا انتقال جمعرات کو امریکی ریاست فلوریڈا میں ہارٹ اٹیک کے باعث ہوا۔
ٹی ایم زیڈ کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ہارٹ اٹیک کی اطلاع پر ایمرجنسی ٹیم کو فلوریڈا کے کلیئر واٹر علاقے میں ان کے گھر بھیجا گیا،جہاں 71 سالہ ہاگن بے ہوش حالت میں ملے۔
انہیں فوری طور پر سی پی آر دیا گیا اور اسپتال منتقل کیا گیاتاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔
ہلک ہاگن کا اصل نام ٹیری جین بولیا تھا جنہوں نے اپنی ریسلنگ کیریئر میں کئی چیمپئن شپ بیلٹس جیتے اور ریسلنگ کو عالمی سطح پر مقبول بنانے میں نمایاں کردار ادا کیا۔
ماہِ صفر کا چاند 26 جولائی کو نظر آنے کا امکان، سپارکو کی پیشگوئی
ہلک ہاگن کو ریسلنگ کی دنیا میں ایک انمول اور یادگار شخصیت کے طور پر یاد رکھا جائے گا۔





