اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر سوال اٹھایا ہے کہ ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟
ایک اہم صوبائی عہدےدار ڈیرہ اسماعیل خان میں طالبان کو کتنے پیسے ہر ماہ دیتا ہے ؟
— Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) July 24, 2025
محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ “ایکس” (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں یہ سوال عوامی سطح پر پیش کیاجس کے بعد یہ معاملہ سیاسی حلقوں میں زیرِ بحث آ گیا ہے۔
وزیر داخلہ نے اپنی مختصر مگر پُرمعنی پوسٹ میں کسی عہدے دار کا نام یا مزید تفصیلات تو فراہم نہیں کیں تاہم ان کے اس سوال نے کئی سنجیدہ خدشات کو جنم دے دیا ہے۔