میرعلی : شمالی وزیرستان کی تحصیل میرعلی کے علاقے ہرمز سے نامعلوم مسلح افراد نے تین افراد کو اغواء کر لیا۔
اغواء ہونے والوں میں بینک الفلاح میران شاہ برانچ کے منیجر، یو بی ایل میران شاہ برانچ کے ایک ملازم اور ایک نجی فلائنگ کوچ کے ڈرائیور شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق مغوی افراد اپنی ڈیوٹی مکمل کرنے کے بعد میران شاہ سے بنوں واپس جا رہے تھے کہ راستے میں نامعلوم افراد نے انہیں گاڑی سمیت اغواء کر لیا۔
واقعے کے بعد میران شاہ کے تمام نجی بینکوں نے احتجاجاً اپنا کام بند کر دیا، جس سے علاقے میں مالیاتی سرگرمیاں متاثر ہوئیں۔ واقعے نے مقامی آبادی میں شدید تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پشتونوں کی بربادی کا ذمہ دار کون؟ ایمل ولی خان نے صوبائی حکومت کے اعتراف پر سوالات اٹھا دیے
علاقہ مکینوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ مغوی افراد کو فوری اور بحفاظت بازیاب کرایا جائے۔
تاحال حکام کی جانب سے اغواء کی تصدیق یا ممکنہ کارروائی کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے، تاہم مقامی ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔