13 سال کا حساب دیں ،پی ٹی آئی کے لوگوں نے صحیح الزام لگایا کہ انکے اپنے لوگ اربوں کھا گئے ،طلال چوہدری کا ردعمل

خیبرپختونخوا میں کوئی نیا آپریشن نہیں، نیشنل ایکشن پلان پر عمل جاری ہے ،طلال چوہدری

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کسی نئے آپریشن کا آغاز نہیں کیا جا رہا، سیکیورٹی ادارے نیشنل ایکشن پلان کے تحت اپنی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں سب سے زیادہ دہشت گردی خیبرپختونخوا میں ہو رہی ہے، مگر صوبہ دہشت گردی کے خلاف ادارہ جاتی تیاریوں میں پیچھے رہ گیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی، فرانزک لیب اور سیف سٹی جیسے سیکیورٹی انفراسٹرکچر کے بغیر دہشت گردی سے مؤثر انداز میں نمٹنا مشکل ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ وفاقی حکومت داخلی و خارجی خطرات سے نمٹنے کے لیے اپنے وسائل بروئے کار لا رہی ہے، اور نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ہر صورت جاری رکھا جائے گا۔

طلال چوہدری نے صوبائی حکومت کو یاد دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ امن و امان کی اولین ذمہ داری صوبوں پر عائد ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان کی خوشحالی کا سفر جاری رہے گا، کوئی رکاوٹ کامیاب نہیں ہو سکتی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

انہوں نے خیبرپختونخوا کی فورسز کی قربانیوں کو سراہا مگر صوبے کی سیاسی قیادت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کمزور اور خوفزدہ نظر آتی ہے۔

اپوزیشن کو نشانے پر رکھتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے دوروں پر تنقید کے بجائے اپوزیشن کو اپنے کام پر توجہ دینی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وفاق کے معاملات میں دخل اندازی اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ سے گریز کیا جائے

Scroll to Top