فیڈرل ریزرو کے اخراجات پر ٹرمپ اور پاول آمنے سامنے

واشنگٹن ڈی سی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیڈرل ریزرو کے ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا جہاں ان کی ملاقات فیڈرل ریزرو کے چیئرمین جیروم پاول سے ہوئی۔

ملاقات میں امریکی معیشت کی موجودہ صورتحال، شرحِ سود کی پالیسی اور فیڈرل ریزرو کے آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے چیئرمین پاول پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ پاول شرحِ سود میں کمی جیسے درست فیصلے لیں گے۔

تاہم انہوں نے واضح کیا کہ پاول پر استعفیٰ دینے کے لیے کوئی دباؤ نہیں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ عندیہ بھی دیا کہ فیڈرل ریزرو کے ممکنہ نئے سربراہ کے لیے دو سے تین ناموں پر غور جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران فیڈرل ریزرو بلڈنگ کی تزئین و آرائش پر اخراجات کا معاملہ بھی زیربحث آیا۔

یہ بھی پڑھیں : آپریشن پر اعتراض؟ محسن نقوی نے علی امین گنڈا پور کو آڑے ہاتھوں لے لیا

صدر ٹرمپ نے اعتراض کیا کہ منصوبے کی لاگت 2.7 ارب ڈالر سے بڑھ کر 3.1 ارب ڈالر ہو چکی ہے، جو کہ امریکی عوام پر اضافی مالی بوجھ ڈالے گی۔ اس معاملے پر دونوں شخصیات کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

Scroll to Top