عید پر تمام مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 20 فیصد کمی

پشاور سے کوئٹہ جانیوالی ٹرین سیکیورٹی وجوہات پر سبی میں روک دی گئی

پشاور:پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر بلوچستان کے علاقے سبی ریلوے اسٹیشن پر روک دیا گیا۔

ریلوے حکام کے مطابق یہ اقدام ڈمبولی میں حالیہ بم دھماکے کے تناظر میں سیکیورٹی کلیئرنس نہ ملنے پر اُٹھایا گیا۔

جعفر ایکسپریس تقریباً 6 گھنٹے کی تاخیر سے سبی پہنچی تھی، جس کے بعد اسے مزید سفر سے روک دیا گیا۔ ریلوے حکام نے اعلان کیا ہے کہ مسافر سبی سے کوئٹہ تک کا کرایہ واپس حاصل کر سکتے ہیں، تاہم جمعہ کی صبح ایک متبادل ٹرین کے ذریعے انہیں کوئٹہ روانہ کیا جائے گا۔

صورتحال کے پیش نظر جمعہ کو کوئٹہ سے چمن جانے والی چمن ٹرین بھی منسوخ کر دی گئی ہے۔ ریلوے ذرائع کے مطابق چمن ٹرین کے ڈبے اب جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو سبی سے کوئٹہ منتقل کرنے کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : فیڈرل ریزرو کے اخراجات پر ٹرمپ اور پاول آمنے سامنے

یہ اقدامات مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور سیکیورٹی اداروں کی سفارشات کی روشنی میں کیے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان میں حالیہ دنوں میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے، جس کے باعث ریلوے اور دیگر حساس ادارے ہائی الرٹ پر ہیں۔

Scroll to Top