وادی تیراہ میں خودساختہ بم پھٹنے سے 5 دہشتگرد ہلاک ہو گئے

بنوں میں پولیس سٹیشن پر حملہ ناکام، حملہ آور فرار

خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں واقع بسیہ خیل پولیس سٹیشن پر گزشتہ رات دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

پولیس کے مطابق حملہ مختلف سمتوں سے کیا گیا جس میں سنائیپرز اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پولیس کی بھرپور اور بروقت جوابی کارروائی کے نتیجے میں دہشتگرد پسپا ہونے پر مجبور ہو گئے۔

حملے کے دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان تقریباً ایک گھنٹے تک فائرنگ کا شدید تبادلہ جاری رہا۔

پولیس کے مطابق دہشتگرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جس کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان میں سیلابی ریلے 9 زندگیاں نگل گئے، 12 افراد لاپتہ، بڑے پیمانے پر تباہی

ضلعی پولیس افسر (ڈی پی او) سلیم عباس کلاچی نے تصدیق کی ہے کہ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے، انہوں نے مزید کہا کہ سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے اور علاقے میں گشت بڑھا دیا گیا ہے۔

Scroll to Top