حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف

حکومت ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں، وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے ملاقات کی جس میں ڈاکٹر عافیہ کے کیس سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرِ اعظم شہبازشریف نے کہا کہ حکومت پاکستان ڈاکٹر عافیہ صدیقی کے معاملے میں کسی طور غافل نہیں رہی اور نہ ہی غفلت برتی جائے گی۔

شہبازشریف نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ماضی میں بھی اس کیس میں سفارتی اور قانونی سطح پر ممکنہ معاونت فراہم کی گئی ہے۔

وزیرِ اعظم نے ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت آئندہ بھی اس معاملے میں ہر ممکن قانونی و سفارتی مدد فراہم کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے وہ اس معاملے کو امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ خط و کتابت کے ذریعے بھی اٹھا چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی قوم نے متحد ہو کر دشمن کے عزائم ناکام بنائے، ڈی جی آئی ایس پی آر

وزیرِ اعظم نے اس سلسلے میں عملی اقدامات کے طور پر وفاقی وزیرِ قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ کی سربراہی میں ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دی ہے جو ڈاکٹر فوزیہ صدیقی سے مسلسل رابطے میں رہے گی اور اس معاملے میں درکار ممکنہ معاونت فراہم کرنے کیلئے کام کرے گی۔

Scroll to Top