ویسٹ انڈیز دورہ، پی سی بی نے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز دورہ، پی سی بی نے قومی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈ کا اعلان کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 16 رکنی ون ڈے اور 15 رکنی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

تین ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز 8، 10 اور 12 اگست کو ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوباگو کے برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں کھیلی جائے گی۔

محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے، سکواڈ میں بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی بھی شامل ہیں، حسن نواز کو پہلی بار قومی ون ڈے ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

تین ٹی ٹوئنٹی میچز 31 جولائی، 2 اور 3 اگست کو امریکا کے شہر لاؤڈرہل فلوریڈا میں سینٹرل برووارڈ پارک اینڈ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

سلمان علی آغا قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کی قیادت کریں گے، فارمیٹ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تیسرا ٹی ٹوئنٹی: پاکستان نے بنگلہ دیش کو ہرا دیا

پاکستانی ٹیم 27 جولائی کو بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز مکمل کرنے کے بعد امریکا روانہ ہوگی۔

Scroll to Top