بنوں :ٹھیکیدار کا منشی نامعلوم افراد کے ہاتھوں اغوا

بنوں (سلمان علی خان )بنوں کے تھانہ میریان کی حدود میں اغوا کی ایک سنگین واردات پیش آئی ہے جس میں امندی صدر شاہ کے رہائشی عجب خان ولد محمد رمضان کو نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کر لیا۔

مغوی عجب خان مقامی سطح پر ایک معروف ٹھیکیدار تاج علی خان کے منشی کے طور پر خدمات انجام دے رہا تھا۔

بتایا جاتا ہے کہ اسے نامعلوم افراد فیلڈر گاڑی میں زبردستی بٹھا کر اسلحے کی نوک پر نامعلوم مقام کی طرف لے گئے۔

پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

واضح رہے کہ بنوں میں امن و امان کی صورتحال گذشتہ کئی عرصے سے مخدوش ہے۔ پولیس اسٹیشن بسیہ خیل پر رات گئے دہشت گردوں نے مختلف سمتوں سے حملہ کیا جس میں سنائیپر اور بھاری ہتھیار استعمال کیے گئے۔

پولیس کی بھرپور اور مؤثر جوابی کارروائی کے باعث حملہ ناکام بنا دیا گیا اور دہشت گرد ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے۔

یہ بھی پڑھیں : میٹرک نتائج،رکشہ ڈرائیور کے بیٹے نے بورڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

ڈی پی اوبنوں سلیم عباس کلاچی کے مطابق اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

Scroll to Top