امریکا چین تجارتی کشیدگی، سونے کی قیمتیں عالمی اور مقامی سطح پر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونا سستا ہو گیا۔ فی اونس سونا 23 ڈالر سستا ہو کر 3340 ڈالر کا ہو گیاجس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے۔

آل پاکستان صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 2300 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 700 روپے پر آ گیا جبکہ 10 گرام سونا 1972 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 812 روپے کا ہو گیا۔

ماہرین کے مطابق ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی اس رجحان کی بنیادی وجوہات ہیں۔

رپورٹ کے مطابق چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی، جو 34 روپے کی کمی کے ساتھ 4023 روپے فی تولہ ہو گئی، جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی 0.34 ڈالر کمی کے بعد 38.74 ڈالر پر آ گئی۔

یہ بھی پڑھیں : بیرسٹر سیف کی سربراہی میں پاکستانی مذہبی و سیاسی وفد کا چین کے صوبہ سنکیانگ کا دورہ، مذہبی ہم آہنگی و تعاون پر گفتگو

واضح رہے کہ گذشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں بڑی کمی واقعی ہوئی تھی ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق فی تولہ سونا 5900 روپے سستاہوگیا تھا، اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 5058 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔

Scroll to Top