پشاور: جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) کے رکن صوبائی اسمبلی عدنان خان وزیر نے وزیراعلیٰ پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ کو ڈیڑھ سال بعد یاد آیا کہ صوبے میں بدامنی پھیلی ہوئی ہے اور اب ان کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنائیں۔
انہوں نے وزیراعلیٰ کی طرف سے گڈ اور بیڈ طالبان کی اصطلاح استعمال کرنے کو ناپسندیدگی سے بھرپور قرار دیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ کی شان کے مطابق ایسی باتیں ٹھیک نہیں۔
یہ بھی پڑھیں : حکومت عبدالولی خان یونیورسٹی سمیت تعلیمی اداروں کے اراضی متاثرین کو معاوضوں کی ادائیگی میں سنجیدہ ہے، ظاہر شاہ طورو
عدنان خان وزیر نے واضح کیا کہ وزیراعلیٰ اور وزیر داخلہ خود یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ صوبے میں دہشتگرد موجود ہیں، اس لیے ان دونوں کی مشترکہ ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ فوری طور پر امن قائم کرنے کے لیے عملی اقدامات کریں۔





