رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس،آج صفر کا چاند نظر نہیں آیا

لاہور: ملک بھر میں صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیاجس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اسلامی مہینے صفر کا آغاز 27 جولائی اتوارکے روز سے ہوگا۔

یہ اعلان لاہور میں ہونے والے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

اجلاس کے دوران ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

مولانا عبدالخبیر آزاد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چونکہ شریعت کے تقاضوں کے مطابق چاند کی رؤیت ثابت نہیں ہوسکی اس لیے صفر المظفر کا پہلا دن اتوار 27 جولائی کو ہوگا۔

واضح رہے کہ گذشتہ روز خلائی تحقیق کے قومی ادارے سپارکو نے بھی پیشگوئی کی تھی کہ ماہِ صفر 1447 ہجری کا چاند 26 جولائی 2025 کو نظر آنے کے امکانات ہیں اور یکم صفر کا آغاز 27 جولائی کو متوقع ہے۔

سپارکو کے مطابق چاند 25 جولائی کو رات 00:11 بجے (معیاری وقت کے مطابق) پیدا ہوگا جبکہ اسی روز غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 19 گھنٹے 31 منٹ ہوگی۔

ادارے کا کہنا ہے کہ 25 جولائی کی شام ہلال نظر آنے کے امکانات انتہائی کم ہیں کیونکہ اس وقت چاند کی عمر اور افق پر بلندی رویت کے لیے ناکافی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی کو ڈیڑھ سال بعد یاد آیا کہ صوبے میں بد امنی پھیلی ہوئی ہے، ایم پی اے عدنان وزیر

سپارکو نے واضح کیا تھا کہ ماہ صفر کے آغاز کے بارے میں حتمی فیصلہ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گاجو ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں چاند کی رویت کا اعلان کرے گی۔

Scroll to Top