اسلام آباد: پاکستان میں سوزوکی نے اپنی معروف موٹر سائیکلوں جی ڈی 110 ایس، جی ایس 110 اور جی ایس 150 کے اپڈیٹ شدہ ماڈلز کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔
نئی موٹر سائیکلیں جدید گرافکس کے ساتھ پیش کی گئی ہیں جو ان کی ظاہری خوبصورتی اور فنکشنلٹی کو مزید بہتر بناتی ہیں۔
رپورٹس کے مطابق سوزوکی جی ڈی 110 ایس جو اپنی ایندھن کی بچت، نرم و ہموار سواری اور پائیدار کارکردگی کی وجہ سے کافی مقبول ہے، بدستور 110 سی سی انجن کے ساتھ دستیاب رہے گا۔
اس ماڈل کو خاص طور پر شہر کے اندر روزمرہ سفر اور لمبے روٹس کے لیے موثر اور آرام دہ بنایا گیا ہے۔
نئی اپڈیٹ میں ظاہری تبدیلیوں کے علاوہ انجن یا میکینیکل خصوصیات میں کوئی بنیادی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ اصل ساخت اور کارکردگی پرانی ہی برقرار رہے گی۔
اس لیے وہ صارفین جو بڑے تکنیکی اپڈیٹس کی توقع کر رہے تھے، انہیں کچھ اور انتظار کرنا ہوگا۔





