جمہوریت ڈائیلاگ سے چلتی ہے، ڈیڈ لاک سے نہیں،گورنر نے عدم اعتماد کی بات کر کے گنڈاپور کی مدد کی، رانا ثناء

علی امین گنڈاپور، گورنر خیبر پختونخوا کے ساتھ مل کر اے پی سی بلائیں، رانا ثناء اللّٰہ

اسلام آباد : وزیرِ اعظم شہباز شریف کے مشیر رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو چاہیے کہ وہ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کے ساتھ مل کر ایک آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) بلائیں تاکہ سیاسی مسائل کا حل نکالا جا سکے۔

رانا ثناء اللّٰہ نے ایک بیان میں بتایا کہ حکومت نے بھی اے پی سی بلانے کی کوشش کی، لیکن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملا۔ انہوں نے کہا اکیلے بیٹھ کر حل تلاش کیا جائے گا تو حل نہیں نکلے گا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ سمیت کچھ جماعتوں نے علی امین گنڈاپور کی جانب سے بلائی گئی اے پی سی میں شرکت نہیں کی، جس کی اپنی وجوہات ہو سکتی ہیں۔

تاہم انہوں نے اس اقدام کو اچھا قرار دیا اور کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر معاملات حل کرنے کی ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی نے 5 اگست کی تحریک کا پلان تیار کر لیا، فیصلہ سامنے آ گیا

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو اے پی سی بلانے سے پہلے اپنا ہوم ورک مکمل کرنا چاہیے تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی کو متعدد بار بات چیت کے لیے مدعو کیا ہے، اور علی امین گنڈاپور کا اے پی سی بلانا خوش آئند اقدام ہے۔

Scroll to Top